ٹھٹہ میں معمولی بات پر فائرنگ، اظہار شیرازی کا گارڈ جاں بحق — معاشرتی برداشت میں کمی کا افسوسناک واقعہ
ٹھٹہ، 9 اکتوبر 2025 — ٹھٹہ شہر میں معمولی روڈ کراسنگ کے معاملے پر پیش آنے والا جھگڑا ایک افسوسناک سانحے میں بدل گیا، جس نے معاشرتی برداشت اور عدم تشدد کے دعووں پر سوال اٹھا دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رات کے وقت اظہار شیرازی اور مسن برادری کے درمیان روڈ کراسنگ کے تنازع پر تکرار ہوئی۔ تکرار کے دوران مسن برادری کی جانب سے مبینہ طور پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں اظہار شیرازی کا گارڈ راول ملاح موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر متعلقہ افسران کو ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ ایس ایس پی نے سول اسپتال ٹھٹہ جا کر جاں بحق راول ملاح کے لواحقین سے ملاقات کی اور انہیں انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔
پولیس ترجمان کے مطابق، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں اور تفتیش کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
یہ افسوسناک واقعہ اس تلخ حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ معمولی تنازعات پر جان لینا ہمارے معاشرے میں عدم برداشت اور تشدد کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔
— ترجمان ٹھٹہ پولیس
Comments are closed.