جعفرآباد میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، تعلیمی معیار بلند کرنے کے اقدامات
جعفرآباد، 7 اکتوبر: ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت ضلع ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ تعلیم کے افسران اور متعلقہ اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس میں گزشتہ فیصلوں کی پیشرفت، فیلڈ اسٹاف کی کارکردگی، غیر حاضری، اسکولوں کی عمارتوں کی حالت اور تعلیمی منصوبوں پر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہے اور افسران کو مخلصانہ کوششیں کرنی چاہئیں تاکہ ضلع میں مثبت اور دیرپا تبدیلی لائی جا سکے۔ غیر فعال اسکولوں کو فعال بنانا، اساتذہ کی حاضری اور تعلیمی عمارتوں کی بحالی ترجیح دی جائے گی۔
Comments are closed.