قلات میں سکولوں کا سرپرائز وزٹ، طلباء اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی

19

قلات، 7 اکتوبر: ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر قلات آفتاب احمد لا سی نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پس شہر اور گورنمنٹ بوائز مڈل سکول پس شہر کا سرپرائز وزٹ کیا۔ وزٹ کے دوران اساتذہ اور دیگر اسٹاف کی حاضریاں چیک کی گئیں اور سکولوں میں دستیاب سہولیات اور مسائل کا جائزہ لیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کلاس رومز میں طلباء سے ملاقات کی اور سوالات کیے۔ درست جوابات دینے والے طلباء کو نقد انعامات دیے گئے۔ اساتذہ کو تاکید کی گئی کہ وہ اپنی حاضری یقینی بنائیں اور طلباء کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں۔

Comments are closed.