اے این ایف کا منشیات فروشوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن

27

: 6 اکتوبر

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

چھ مختلف کارروائیوں کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ 83 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں جن کی مالیت تقریباً 84 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

تعلیمی اداروں میں کارروائیاں

موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 300 گرام آئس برآمد، ملزم گرفتار۔

گرفتار ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرتا تھا۔

بین الاقوامی کارروائی

ملتان میں واقع کوریئر آفس سے سکاٹ لینڈ سے آنے والے پارسل کے کریم کے ڈبوں سے 120 گرام کوکین برآمد۔

ملکی کارروائیاں

پشین، کوئٹہ میں ہوٹل کے قریب گاڑی سے 65 کلوگرام چرس برآمد، ملزم گرفتار۔

رنگ روڈ پشاور کے قریب موٹر سائیکل سوار کے قبضے سے 6 کلوگرام افیون برآمد۔

راولپنڈی کے کوریئر آفس سے پشاور سے آنے والے پارسل کے کریم کے ڈبوں سے 2.310 کلوگرام افیون برآمد۔

بین الصوبائی کارروائی

قطبال ٹول پلازہ اٹک کے قریب گاڑی سے 9.6 کلوگرام چرس برآمد، ملزم موقع پر گرفتار۔

تمام کارروائیوں کے تحت انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے مطابق مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Comments are closed.