اوستہ محمد میں ایکسائز جعفرآباد کی بڑی کارروائی، منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام
اوستہ محمد ( خصوصی رپورٹ ) — اوستہ محمد میں ایکسائز اینڈ نارکوٹکس جعفرآباد کی ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سندھ اسمگل کی جانے والی منشیات کی کوشش ناکام بنا دی۔
کارروائی کے دوران ہیروئن اور چرس کی وافر مقدار برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایکسائز بلوچستان محمد رمضان کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس آفیسر جعفرآباد جاوید بلوچ کی نگرانی میں اوستہ محمد کے علاقے میں کارروائی کی گئی۔
ایکسائز اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے منشیات کو سندھ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی۔ گرفتار ملزم کو جعفرآباد منتقل کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
ایکسائز پولیس کی کامیاب کارروائی پر عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور اہلِ علاقہ نے محکمہ ایکسائز کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
مزید کارروائی مقامی ایکسائز پولیس کی جانب سے جاری ہے
Comments are closed.