صدرِ پاکستان کا عالمی یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو خراجِ تحسین
اسلام آباد، 5 اکتوبر (صدرِ پاکستان کا عالمی یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو خراجِ تحسین
اسلام آباد، 5 اکتوبر ( خصوصی رپورٹ ):
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر تمام اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ تدریس محض پیشہ نہیں بلکہ ایک مقدس ذمہ داری ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ اساتذہ نسلوں کے اذہان سنوارتے اور کردار کی تربیت کرتے ہیں، اور پاکستان کے دیہی و شہری علاقوں میں ان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں اور جدید دور میں اساتذہ کا کردار پہلے سے زیادہ اہم ہو گیا ہے۔
صدر زرداری نے مزید کہا کہ طلبہ کی بہتر تیاری کے لیے اساتذہ کو ڈیجیٹل وسائل اور جدید تربیت فراہم کرنا ضروری ہے۔ حکومتِ پاکستان تدریس کے شعبے کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کرتی ہے اور اداروں کو مضبوط بنانا، ٹیکنالوجی کا انضمام اور بہتر سہولتیں فراہم کرنا اولین ترجیحات ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ قوم کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ اساتذہ کی عزت و توقیر کو یقینی بنایا جائے کیونکہ جو معاشرہ اپنے اساتذہ کا احترام کرتا ہے، وہ اپنا مستقبل محفوظ بناتا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ قومی یکجہتی، جدت اور ترقی کے لیے اساتذہ کو بااختیار بنانا ناگزیر ہے۔
آخر میں صدر زرداری نے تمام اساتذہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی سلامتی و کامیابی کے لیے دعا کی۔
:

Comments are closed.