ماہی گیروں کو سمندری طوفان “شکتی” کے پیش نظر انتہائی احتیاط برتنے کا مشورہ، پارلیمانی سیکرٹری برائے فشریز حاجی برکت رند
گوادر، 05 اکتوبر 2025
-محکمہ فشریز حکومت بلوچستان-
🔹 ماہی گیروں کو سمندری طوفان “شکتی” کے پیش نظر انتہائی احتیاط برتنے کا مشورہ، پارلیمانی سیکرٹری برائے فشریز حاجی برکت رند
🔹 4 تا 6 اکتوبر تک ماہی گیر گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں، پارلیمانی سیکرٹری حاجی برکت رند
🔹 تمام فیلڈ افسران کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، سیکرٹری فشریز طارق قمر بلوچ
🔹 نیوی، لیویز اور انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطہ برقرار ہے، صوبائی سیکرٹری فشریز طارق قمر بلوچ
🔹 ماہی گیروں کو کشتیوں، انجن اور جال محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت، محکمہ فشریز بلوچستان
🔹 گزشتہ روز اورماڑہ میں طوفانی لہروں سے 13 کشتیاں ڈوب گئیں، محکمہ فشریز بلوچستان
🔹 محکمہ فشریز، نیوی اور مقامی انتظامیہ نے مشترکہ کارروائی سے متعدد کشتیاں نکال لیں ہیں، محکمہ فشریز بلوچستان
🔹 کشتیوں کو نکالنے کے لیے ہیوی لوڈرز اور مشینری فراہم کی گئی، محکمہ فشریز بلوچستان
🔹 ماہی گیر بلوچستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے، حاجی برکت رند
🔹 تمام ادارے صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، ہنگامی حالت میں فوری کارروائی کی جائے گی، طارق قمر بلوچ
🔹 عوام سے اپیل، غیر ضروری طور پر سمندر کا رخ نہ کریں اور صرف سرکاری ہدایات پر عمل کریں، محکمہ فشریز بلوچستان
Comments are closed.