ژوب میں یومِ اساتذہ کی پروقار تقریب، 85 اساتذہ میں تعریفی اسناد تقسیم
ژوب (4 اکتوبر— گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول ژوب میں یومِ اساتذہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ضلع بھر کے 85 محنتی اساتذہ کو ان کی بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد دی گئیں۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی پرنسپل شیخ موسیٰ خان مندوخیل تھے۔ مقررین نے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں، اور ان کی حوصلہ افزائی سے ہی تعلیم کے معیار میں بہتری ممکن ہے۔
شرکاء نے ڈی ڈی او عبدالطیف مندوخیل کو اس یادگار تقریب کے انعقاد پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
Comments are closed.