ڈپٹی کمشنر دکی کے مختلف اسکولوں کے اچانک دورے، غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کا حکم

17

دکی 4 اکتوبر — ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم خان نے آر ٹی ایس ایم ہیڈ محمد جمیل خان ناصر کے ہمراہ مختلف سرکاری تعلیمی اداروں کا اچانک دورہ کیا۔
دورے کے دوران طلبہ و اساتذہ کی حاضری، تعلیمی ماحول اور تدریسی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ بعض اساتذہ کی غیر حاضری پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم کو سخت کارروائی کی ہدایت دی۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کے فروغ میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور فعال نظامِ تعلیم کو یقینی بنانا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

Comments are closed.