اسلام آباد فوڈ اتھارٹی: ماہ ستمبر میں 113 ریسٹورنٹس پر جرمانے، 52 سیل، ہزاروں لیٹر ناقص خوراک تلف

17

اسلام آباد (رپورٹ: خصوصی رپورٹر):
اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے ماہ ستمبر کی اپنی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ماہ کے دوران وفاقی دارالحکومت بھر میں 1,224 ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کی انسپکشن کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق، ناقص خوراک فراہم کرنے والے 113 ریسٹورنٹس پر 17 لاکھ 8 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ 52 ریسٹورنٹس کو مضر صحت خوراک تیار کرنے پر سیل کر دیا گیا۔

شہریوں کی 63 شکایات پر فوری کارروائی کی گئی، اور 463 ریسٹورنٹس و دکانوں کے لیے لائسنس کا اجراء بھی مکمل کیا گیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس ماہ کے دوران 87 کلوگرام مضر صحت گوشت، 151 لیٹر بیورجز، 101 لیٹر زائد المیعاد اشیاء اور 42 ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کیا گیا۔

ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے کہا کہ اسلام آباد فوڈ اتھارٹی وفاقی دارالحکومت میں محفوظ اور معیاری خوراک یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ خفیہ اطلاعات پر شہر بھر میں کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے تاکہ کسی قسم کی غیر معیاری خوراک فروخت نہ ہو۔

SEO Keywords: Islamabad Food Authority, فوڈ اتھارٹی اسلام آباد, ناقص خوراک، ریسٹورنٹس جرمانہ, ملاوٹی دودھ، محفوظ خوراک اسلام آباد, فوڈ انسپکشن پاکستان

Comments are closed.