محکمہ کھیل بلوچستان نے سابق ڈرائیور عمران حسین کی ملازمت بحال کر دی

20

کوئٹہ، 3 اکتوبر:
محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان بلوچستان نے سابق ڈرائیور عمران حسین کی ملازمت بحال کر دی ہے۔ عمران حسین کو 2011 میں غیر حاضری اور غیر تسلی بخش کارکردگی کی بنیاد پر برطرف کیا گیا تھا۔
تاہم اپیل پر سماعت کے بعد محکمہ نے فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور انہیں ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس میں ڈرائیور کی خالی آسامی پر ایڈجسٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ بحالی کی شرط رکھی گئی ہے کہ وہ دورانِ غیر حاضری تنخواہوں کا دعویٰ نہیں کریں گے اور آئندہ تسلی بخش کارکردگی دکھائیں گے۔

Comments are closed.