نصیرآباد مارکیٹ کمیٹی: میر بلال صادق عمرانی چیئرمین، غلام حسین رند وائس چیئرمین منتخب
خصوصی رپورٹ
نصیرآباد، 3 اکتوبر :
مارکیٹ کمیٹی نصیرآباد کے انتخابات کامیابی سے مکمل ہوئے، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر میر بلال صادق عمرانی بلا مقابلہ چیئرمین جبکہ غلام حسین رند بلا مقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔
تقریب حلف برداری میں ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع بلوچستان مسعود احمد بلوچ نے تمام اراکین سے حلف لیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی نصیرآباد، اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی، چیف افیسر میونسپل کمیٹی، ڈائریکٹر مارکیٹ کوئٹہ اور دیگر سیاسی و قبائلی معززین بھی موجود تھے۔
ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع نے کہا کہ بلوچستان کے گرین بیلٹ کی ترقی کے لیے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے، اور نصیرآباد میں 40 ایکڑ پر نئی مارکیٹ کمیٹی کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے۔
چیئرمین مارکیٹ کمیٹی میر بلال صادق عمرانی نے کہا کہ وہ تمام ممبران اور تاجروں کے ساتھ مل کر مارکیٹ کمیٹی کو فعال اور منظم بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نصیرآباد مارکیٹ اور گرین بیلٹ علاقے کے کسانوں اور تاجروں کے لیے ترقی اور خوشحالی کے نئے مواقع فراہم کر رہا ہے۔
تقریب کے دوران نو منتخب چیئرمین اور وائس چیئرمین کو مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے پھولوں کے ہار پہنائے اور مبارکباد پیش کی
نصیرآباد، 3 اکتوبر .

Comments are closed.