حاجی علی مدد جتک عوامی خدمت کے لیے دن رات سرگرم، علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

21

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ، 3 اکتوبر :
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن اور صوبائی اسمبلی کے ممبر، حاجی علی مدد جتک، اپنے حلقے سریاب میں عوام کے حقیقی خادم کے طور پر عوامی مسائل کے حل کے لیے دن رات سرگرم ہیں۔

آج مختلف علاقوں کے عوامی وفود اور شخصیات نے جتک ہاؤس آصف آباد میں ملاقات کی اور اپنے مسائل، شکایات اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ حاجی علی مدد جتک نے وفود کی باتیں تحمل سے سنیں اور موقع پر ہی متعلقہ محکموں کو فوری اقدامات کی ہدایات دیں۔

عوام نے پانی، بجلی، سڑکوں اور دیگر بنیادی سہولیات کے مسائل پیش کیے، جس پر حاجی علی مدد جتک نے یقین دہانی کرائی کہ وہ ہر ممکن اقدامات کریں گے تاکہ عوام کو فوری ریلیف ملے۔

علاقہ کے لوگوں نے کہا کہ حاجی علی مدد جتک کی کاوشوں سے علاقے میں ترقیاتی منصوبے شروع ہوئے ہیں اور وہ ہر شہری کے مسائل حل کرنے کے لیے مستقل طور پر کوشاں ہیں۔

Comments are closed.