: صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شیرانی میں دہشتگردی کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

22

اسلام آباد، 3 اکتوبر . صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے ضلع شیرانی میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

صدر زرداری نے کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خاتمے میں سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی قابلِ ستائش ہے اور ملک دشمن عناصر کے عزائم کو خاک میں ملانے والے جوان قوم کے ہیرو ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام اور افواج دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے یکجا ہیں اور ریاست ہر ممکن اقدام جاری رکھے گی تاکہ شہریوں کے تحفظ اور امن کو یقینی بنایا جا سکے۔

صدرِ مملکت نے قوم سے اپیل کی کہ وہ اپنے شہداء کو سلامِ عقیدت پیش کریں۔

Comments are closed.