کراچی میں رئیس مشتاق بوھڑ انتقال کر گئیں، فاتحہ خوانی ڈھاڈر میں ہفتہ کو

21

کراچی/ڈھاڈر: حاجی واحد بخش بوھڑ کی اہلیہ رئیس مشتاق بوھڑ، وسیم واحد بوھڑ کی والدہ، مختصر علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئیں۔

مرحومہ کی نماز جنازہ کراچی کے میوہ شاہ قبرستان میں ادا کی گئی۔ تعزیت اور فاتحہ خوانی بروز ہفتہ، 4 اکتوبر، بوھڑ ہاؤس ڈھاڈر میں منعقد ہوگی۔

رئیس مشتاق بوھڑ، سابق اسسٹنٹ کمشنر حاجی واحد بخش بوھڑ کی اہلیہ اور رئیس غوث بخش بوھڑ، وسیم واحد بوھڑ، نوروز واحد بوھڑ کی والدہ تھیں۔ مرحومہ چیف آفیسر حاجی غلام عباس بوھڑ، پاکستان پیپلز پارٹی کچھی کے سیکریٹری انفارمیشن، سینئر صحافی اسلم بوھڑ کی ساس، اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت جعفرآباد کی چچی بھی تھیں۔

مرحومہ کی وفات پر خاندان، رشتہ دار اور مقامی کمیونٹی میں گہرا رنج و غم پایا جا رہا ہے۔

Comments are closed.