وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی پشاور گڑھی قمر دین میں آئی ای ڈی حملے کی شدید مذمت، زخمی اہلکاروں کیلئے دعا

20

پشاور، 2 اکتوبر 2025 (اسٹاف رپورٹر):
وفاقی وزیر اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا، انجینئر امیر مقام نے پشاور کے علاقہ گڑھی قمر دین میں پولیس موبائل پر ہونے والے آئی ای ڈی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور زخمی اہلکاروں کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا۔

انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور ملک دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعائے شفای کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر نے اس امر پر زور دیا کہ ریاست اور عوام کا اتحاد دہشت گردی کے خاتمے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

Comments are closed.