محکمہ ایکسائز کی بڑی کامیابی — 20 کلوگرام آئس (میتھ ایمفیٹامین) برآمد، اسمگلر گرفتار، گاڑی ضبط

24

محکمہ ایکسائز کی بڑی کامیابی — 20 کلوگرام آئس (میتھ ایمفیٹامین) برآمد، اسمگلر گرفتار، گاڑی ضبط

ڈیرہ اللہ یار
محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و انسداد منشیات بلوچستان کی جانب سے منشیات اسمگلروں کے خلاف بڑی کارروائی بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔

یہ کامیاب کارروائی سیکرٹری ایکسائز سید ظفر علی شاہ بخاری اور ڈائریکٹر جنرل محمد زمان (ساؤتھ زون حب) کی خصوصی ہدایت پر کی گئی۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر (ای ٹی او) جعفرآباد کی زیر قیادت عملے نے زیرو پوائنٹ کوئٹہ روڈ، ڈیرہ اللہ یار پر خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

کارروائی کے دوران 20 کلوگرام آئس (میتھ ایمفیٹامین) برآمد کی گئی، ایک منشیات اسمگلر کو گرفتار جبکہ ایک ٹویوٹا گاڑی کو قبضے میں لے لیا گیا۔ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

محکمہ ایکسائز بلوچستان کی یہ کارروائی منشیات کے ناسور کے خلاف جاری جہاد کا حصہ ہے،

جس کا مقصد نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ بنانا اور معاشرے کو صاف و شفاف بنانا ہے۔

Comments are closed.