گلگت سیلاب کی تازہ ترین تباہی ۔۔۔۔

26

گلگت سیلاب کی تازہ ترین تباہی ۔۔۔۔
گلگت ؛ اشکومن میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ۔۔۔ فیض اللہ فراق

گلگت ۔اشکومن کے آٹھ مختلف مقامات پر سیلاب نے تباہی مچائی۔ ترجمان
گلگت ۔۔ فیض آباد اور دواد آباد دیہات میں سیلابی ریلہ 65 گھروں میں داخل ہوا۔۔ ترجمان صوبائی حکومت
گلگت ، جس کے نتیجے میں 42 مکانات جزوی طور پر اور 22 مکانات مکمل طور پر متاثر ہوئے ۔۔ترجمان
گلگت ۔ اس کے علاوہ 18 دکانیں، ہزاروں کنال پر مشتمل فصلیں، پھلدار درخت، جنگلات، دو لکڑی کے کارخانے بھی بہہ گئے ۔۔ترجمان
گلگت ، دو گاڑیاں، ایک جماعت خانہ، ڈی جے ہائی اسکول بھی سیلابی زد میں آئی ۔۔ترجمان

گلگت ، دو کلومیٹر سڑک، تین کلومیٹر طویل پاور ہاؤس کی مرکزی چینل، 18 ایریگیشن چینلز، درجنوں مال مویشی، مویشی خانے بھی متاثر ہوئے ہیں۔ ترجمان صوبائی حکومت

گلگت ؛ وزیر اعلی گلگت بلتستان کی متاثرہ علاقے میں ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت ۔۔ ترجمان

گلگت ؛ ضلعی انتظامیہ ،ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اہلکار متاثرہ علاقے میں پہنچ چکے ہیں ۔۔ فیض اللہ فراق

گلگت ؛ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔۔۔ فیض اللہ فراق

گلگت ؛ متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور نقصانات کا مزید تخمینہ لگایا جا رہا ہے ۔۔ ترجمان

فیض اللہ فراق ترجمان حکومت گلگت بلتستان۔

Comments are closed.