علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق اتوار اور پیر کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم رہنے کا امکان ہے

19

کوئٹہ۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق اتوار اور پیر کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم رہنے کا امکان ہے۔ تاہم ژوب، لورالائی، بارکھان اور موسیٰ خیل میں چند مقامات پر آندھی کا امکان ہے۔ شام اور رات کے دوران کوئٹہ، مستونگ اور خاران میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ علاقہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 45.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments are closed.