ضلع چمن سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ر عبدالخالق اچکزئی اورڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت ٹرانسپورٹرز کوچ بس و منی بس مالکان اور ویگن مالکان کیساتھ اجلاس منعقد کیا گیا

19

چمن 27 جولائی: ضلع چمن سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ر عبدالخالق اچکزئی اورڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت ٹرانسپورٹرز کوچ بس و منی بس مالکان اور ویگن مالکان کیساتھ اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں چمن شہر سے تمام ٹرانسپورٹ کمپنی کوچ بس و منی بس ویگن ٹرک اور دیگر گاڑیوں کی چمن شہر سے چمن ماسٹر پلان منتقلی کے بعد پیدا ہونے والے حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں چمن شہر کے تمام ٹرانسپورٹرز بس و ویگن مالکان اور سربراہان نے شرکت کی اجلاس میں سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ر عبدالخالق اچکزئی کو ٹرانسپورٹرز نے شہر سے ٹرانسپورٹ اڈے چمن ماسٹر پلان بھیجنے کے بعد ٹرانسپورٹروں کو درپیش مسائل اور مشکلات کے حوالےسے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں جس پر سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ر عبدالخالق اچکزئی نے تمام مسائل و مشکلات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا اجلاس میں ٹرانسپورٹرز نے سپیکر بلوچستان اسمبلی کو اپنے تحفظات پیش کرنے کے بعد معاملات حل کرنے کی اختیار دے دی جس پر سپیکر نے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ ایک دو دن میں وہ اس پر اپنا فیصلہ چمن کے عوام کے بہترین مفاد میں کریں گے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ کیونکہ شہر میں ٹریفک کی روانی صفائی ستھرائی یقینی بنانے شہر میں شور و غل کم کرنے کاروبار کو وسعت دینے اور طلباء و طالبات اور دیگر اداروں کی آفیسران اور سٹاف کی اپنے سکولز اور محکموں میں بروقت پہچنے اور ایمرجنسی صورتحال میں مریضوں کو بروقت ہسپتال پہنچانے اور انکی بروقت علاج و معالجہ کرانے اور دیگر ضروری مسائل حل کرنے کیلئے یہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو انتظامیہ کے ساتھ تعاون اور شہر سے تمام گاڑیوں کو چمن ماسٹر پلان منتقل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں مفاد عامہ کی خاطر ہمہ وقت ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار رہنا چاہیے سپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ اگر چہ ابتدائی چند ایام میں مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو تھوڑی تکالیف اور مشکلات کا سامنا ہو گا تاہم چند دنوں میں یہ تمام مسائل اور مشکلات سکھ اور آرام میں بدلیں گی کیونکہ چمن ماسٹر پلان اڈے میں ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کیلئے ہر قسم کی سہولیات جس میں واش رومز انتظارِ گاہیں مسجد ہوٹل اور دیگر تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئیں ہیں لہذا ٹرانسپورٹرز آج کے بعد چمن شہر کی خوبصورتی میں مزید نکھار پیدا کرنے کیلئے چمن شہر سے اپنے ہر قسم کی ٹرانسپورٹ اڈوں کو چمن ماسٹر پلان منتقل کریں اور زمہداری کا ثبوت دیں۔

Comments are closed.