ڈپٹی کمشنر عظیم جان دومڑ کی سربراہی میں گورنمنٹ ماڈل بوائز ہائی سکول کوہلو میں کلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ہے
کوہلو27جولائی:۔ڈپٹی کمشنر عظیم جان دومڑ کی سربراہی میں گورنمنٹ ماڈل بوائز ہائی سکول کوہلو میں کلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں عوام کے اجتماعی مسائل سنے گئے اور بعض اہم نوعیت کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے موقع پر متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کئے گئے کھلی کچہری میں تحصیل کوہلو کے علاوہ تحصیل ماوند،تحصیل کاہان سمیت ضلع کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہلو اعظیم جان دمڑ نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے کھلی کچہری کا مقصد عوام کے اجتماعی مسائل کا بغور جائزہ لیکر حل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا ہے جن علاقوں میں عوام کے دیرینہ مسائل حل طلب ہیں انہیں جلد حل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہے ہیں تاکہ عوام کے بنیادی مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں۔ شہریوں تک صاف پانی،صحت، تعلیم اور رابطہ سڑکوں کی بحالی سمیت دیگر بنیادی نوعیت کے مسائل حل کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ دور دراز علاقوں میں عوام کو تعلیم،صحت و دیگر بنیادی سہولیات پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اس لئے تمام متعلقہ محکمے یومیہ بنیادوں پر ان علاقوں کا دورہ کرکے رپورٹ مرتب کریں اس کھلی کچہری کا مقصد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوامی کے مسائل کے حل، افسران و عوام کے درمیان براہِ راست رابطے کے فروغ اور عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنا ہے کھلی کچہری میں ڈپٹی کے علاوہ ایف سی کے کرنل طٰحہ سمیت تمام سرکاری محکموں کے افسران اور قبائلی عمائدین نے بھرپور شرکت کی ہے جہاں ضلعی انتظامیہ نے عوام کے مسائل سن کر ان کے حل کیلئے بروقت و موثر اقدامات کی مکمل یقین دہانی کی ہے۔
Comments are closed.