کامیاب مرمت کے بعد مچھ میں گیس کی سپلائی بحال کر دی گئی۔

19

20 جولائی 2025 کو مچھ میں ہونے والی شدید بارش کے باعث 4 انچ قطر کی مرکزی ایم ایس گیس پائپ لائن کا 60 میٹر طویل حصہ بولان ندی کے مرکزی مقام پر بہہ جانے کے سبب شدید متاثر ہوا تھا۔

سوئی سدرن گیس کی تکنیکی ٹیموں نے پانی کے بہاؤ میں کمی کا انتظار کیا، اور جیسے ہی حالات سازگار ہوئے، ہماری ٹیموں نے مرمتی کام کو کامیابی سے مکمل کر لیا۔

گیس کی فراہمی بالآخر آج بروز جمعہ، 25 جولائی 2025 کو دوپہر 1:00 بجے ایس ایم ایس مچھ پر معمول کے پریشر کے ساتھ بحال کر دی گئی۔

اس سلسلے میں ادارہ مچھ کے معزز صارفین کو پیش آنے والی زحمت پر معذرت خواہ ہے۔

Comments are closed.