بلو چستان کانسٹیبلری قاسم لائن کوئٹہ میں اہم دربار منعقد کی گئی۔
کوئٹہ24جولائی ۔ بلو چستان کانسٹیبلری قاسم لائن کوئٹہ میں اہم دربار منعقد کی گئی۔ایڈ یشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری کے قسم لائن پہنچنے پر قاسم لائن کے چاک و چوبند دستے نے ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلو چستان کانسٹیبلری کو سلامی دی۔ جس میں ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغامحمد یوسف نے ملازمان کے مسائل سنے اور کچھ مسائل کو موقع پر ہی حل کیا کچھ مسائل اپنے ہمراہ موجود اسٹاف کو نوٹ کر وائے اور جلد از جلد حل کرنے کی تاکید کی۔ دوران در بار کچھ ملازمان نے کھڑے ہو کر ٹرانسفر پوسٹنگ کی بابت استدعا کی کہ ہمیں دور دراز علاقوں میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ جس پر ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے زول کمانڈرزون – 1 قاسم لائن، زونل کمانڈر RRG زون III اور SP ایلیٹ فورس کو ہدایت کی کہ جوانوں کے تبادلہ جات اور چھٹیاں میرٹ کی بنیاد پر کی جائے۔ اس بابت کسی ملازم کی شکایت نہیں آنی چاہیے۔ انہوں نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس ایک ضلع یا اپنی ریج تک محدود ہوتی ہے جبکہ بلوچستان کانسٹیلری پورے صوبے کی ایک ہی ریز رو فورس ہے جہاں بھی نفری کی کمی ہوتی ہے صوبائی حکومت اور انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان کے حکم پر نفری فراہم کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ تبادلہ جات فورس کا حصہ ہیں جہاں بھی نفری کی ضرورت ہوگی وہاں پر جانا پڑے گا۔ اور کسی کے ساتھ کوئی تعصبانہ رویہ نہیں رکھا جا رہا ہے۔ تمام ماتحتوں کو میں اپنے بچوں کی طرح سمجھتا ہوں میرے لئے سب برابر ہیں۔ سب کے ساتھ انصاف اور شفافیت کا طریقہ اپنایا جارہا ہے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہمارا نصب العین ہے۔ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوان اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور اپنے بچوں کی روزی حلال کریں۔ اگر کوئی بھی ملازم غیر حاضر ہوا تو اسکو بلاتنخواہ کرتے ہوئے کسی دور دراز علاقے میں ٹرانسفر کیا جائے۔ اگر آپ کی کوئی جائز مجبوری ہوتی ہے تو متعلقہ زونل کمانڈر سے چھٹی لیں اگر اس کے اختیار سے زیادہ کوئی مسئلہ ہو تو بی سی ہیڈ آفس جائیں اور اپنی مجبوری بتا ئیں۔ جس کی مکمل چانچ پڑتال کے بعد آپ کا مسئلہ حل کیا جائے گا۔ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ محکمہ کی طرف سے جاری SOPs کے مطابق اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیں۔ اسی SOP پر عملدرآمد کر کے نقصانات سے بچاو¿ ممکن ہے۔ محکمہ کی طرف سے جو بھی سفری ہدایات / ڈیوٹی ہدایات اور دیگر ہدایات جاری کی جاتی ہیں وہ صرف اور صرف آپ جوانوں کی بھلائی اور بہتری کیلئے جاری کئے جاتے ہیں۔ اور اپنے ڈیوٹی چوکس والرٹ ہو کر کریں۔ دوران ڈیوٹی موبائل فون کا غیر ضروری استعمال ہرگز نہ کریں۔ اور ڈیوٹی کا چارج لیتے وقت اپنے امر یا کا مکمل جائزہ لیں۔ کسی مشکوک چیز کے نظر آنے پر اپنے بالا آفیسران کے نوٹس میں لائیں۔ اور دوران ڈیوٹی کسی مشکوک شخص کو اپنے نزدیک نہ آنے دیں۔ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہادت ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ملک وقوم کی سلامتی کیلئے ہمیں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔ مزید ایڈیشنل IGP/ کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ تمام کو معلوم ہونا چاہیئے کہ شہید مرتے نہیں وہ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ آپ بھی اگر چاہتے ہیں کہ آپ کا نام رہتی دنیا تک اچھے القاب میں یاد کیا جائے تو ہمیشہ شہادت کو ترجیح دیں۔دربار کے اختتام میں آفیسران اور جوانوں نے نعرہ لگایا۔
Comments are closed.