صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا وڑن ہے کہ ہیلتھ سسٹم کو بہتر بنانا ہے۔ ماضی میں صحت کے شعبے پر کوئی کام نہیں کیا گیا

17

کوئٹہ24جولائی :۔ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا وڑن ہے کہ ہیلتھ سسٹم کو بہتر بنانا ہے۔ ماضی میں صحت کے شعبے پر کوئی کام نہیں کیا گیا یہ بات انہوں نے شہید بینظیر بھٹو ہسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر سردار عمر گورگیج بھی صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ کے ہمراہ تھے۔ دورے کے موقع پر سیکرٹری مجیب الرحمان ایڈیشنل سیکرٹری ثاقب کاکڑ ایم ایس بینظیر بھٹو ہسپتال بھی موجود تھے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ و سینیٹر عمر گورگیج نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا دورے کے موقع پر صفائی ستھرائی مریضوں اور ان کے رشتہ داروں کو درپیش مسائل پر دریافت کیا صوبائی وزیر صحت نے دورے کے موقع پر گائنی وارڈز اور فیمیل میڈسن وارڈ کا افتتاح کیا صوبائی وزیر صحت نے نے کہا کہ اب ہسپتالوں کو صاف ستھرا بنا رہے ہیں۔بخت محمد کاکڑ نے کہا اہم مسلہ ادویات کی قلت،ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل کی ہسپتالوں میں غیر موجودگی کا تھا ہماری کوشش ہے کہ اصلاحات لائے،مسائل کے حل کے لیے کچھ وقت لگے گا پہلے بینظیر بھٹو جنرل ہسپتال کی حالت ابتر تھی اس کی تزین و آرائش مرمت کا مکمل ہوگیا۔ہسپتالوں کی حالت کو بہتر بنایا جارہا ہے تاکہ مریضوں کو مشکلات نا ہو عوام کی طرف سے ادویات کی شکایتیں ہیں مسلہ جلد حل کریں گے اس موقع پر پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر سردار عمر گورگیج میڈیا سے بات چیت میں کہا ہے کہ اب ہیلتھ سیکٹر میں اصلاحات نظر آرہی ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ماضی میں ہسپتالوں میں سہولیات کا شدید فقدان تھا ہسپتالوں کی حالت ایسی تھی کہ ہسپتالوں میں بدبو آتی تھی اب ہسپتالوں میں صاف ستھرا ماحول ہےصحافی کے سوال پر سینیٹر عمر گورگیج نے جواب میں کہا ہم اپنے اور خاندان کے مریضوں کا علاج ضرور سول ہسپتال میں کریں گے علاج کوئی کے لیے شوق سے اگر کوئی کراچی جانا چاہتا ہے تو ضرور جائے کراچی میں لوگ فری کے علاج کے لیے جاتے ہیں۔

Comments are closed.