صوبائی مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات نسیم الرحمٰن خان ملاخیل نے میجر محمد انور کاکڑ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا
کوئٹہ، 24 جولائی۔ صوبائی مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات نسیم الرحمٰن خان ملاخیل نے میجر محمد انور کاکڑ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ میجر انور ایک دلیر، فرض شناس اور مادرِ وطن پر جان قربان کرنے والے سپاہی تھے جنہوں نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی،خودمختاری اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر خدمات انجام دیں۔نسیم الرحمٰن ملاخیل نے کہا کہ میجر محمد انور کاکڑ کی شہادت ایک عظیم قومی نقصان ہے، اور پوری قوم ان کی قربانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاک فوج قوم کا فخر ہے۔ ہماری بہادر افواج نے ہمیشہ ہر محاذ پر دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے، اور کسی بھی دشمن کی سازش ہمارے عزم، حوصلے اور اتحاد کو متزلزل نہیں کر سکتی۔صوبائی مشیر نے میجر محمد انور کاکڑ کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور اس عظیم شہید کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، اور قوم ہمیشہ ان کے جذبہ حب الوطنی کو یاد رکھے گی۔
Comments are closed.