صوبائی مشیر برائے ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ پائیدار امن، سماجی ہم آہنگی اور معاشی خوشحالی اس وقت ممکن ہے جب خواتین کو باعزت، بااختیار اور فیصلہ سازی میں برابر کا شریک بنایا جائے

16

کوئٹہ 24جولائی :۔صوبائی مشیر برائے ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ پائیدار امن، سماجی ہم آہنگی اور معاشی خوشحالی اس وقت ممکن ہے جب خواتین کو باعزت، بااختیار اور فیصلہ سازی میں برابر کا شریک بنایا جائے۔ وہ جمعرات کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں “امن و اختیار کی جانب فعال سماجی شراکت داری کے ذریعے” کے عنوان سے منصوبے کی اختتامی تقریب اور “سیکھے گئے اسباق” پر مشتمل مشاورتی اجلاس سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کر رہی تھیں یہ تقریب ادارہ قومی انسداد دہشت گردی ، بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام، اقوامِ متحدہ کے ادارے برائے منشیات و جرائم، اور یورپی اتحاد کے اشتراک سے منعقد کی گئی جس میں امن، ہم آہنگی اور خواتین کے کردار پر مبنی اس منصوبے کی کامیابیاں اور اس سے حاصل ہونے والے تجربات پر تبادلہ خیال کیا گیا ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان جیسے سماجی طور پر متنوع خطے میں خواتین کو فعال کردار دینے کے لیے مشترکہ، مربوط اور دیرپا حکمت عملی اختیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ایسے منصوبے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کا ذریعہ بنتے ہیں،ل اور خواتین کی شمولیت سے شدت پسندی، تعصب اور پسماندگی کا مو¿ثر انداز میں سدباب ممکن ہے انہوں نے منصوبے میں حصہ لینے والی خواتین، نوجوانوں، سماجی کارکنوں اور معاون اداروں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بلوچستان حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے نہ صرف قانون سازی کر رہی ہے بلکہ عملی اقدامات بھی کر رہی ہے تاکہ ہر شعبے میں انہیں مساوی مواقع میسر آئیں تقریب میں سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے نمائندے، یورپی اتحاد، نیکٹا اور اقوامِ متحدہ کے ذیلی اداروں کے مندوبین سمیت مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

Comments are closed.