اشیاء خورد نوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لینے کے لیئے پرائس کنٹرول کمیٹی ممبران نے قلات با زار کاتفصیلی دورہ کیا
قلات22 ۔ جولائی اشیاء خورد نوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لینے کے لیئے پرائس کنٹرول کمیٹی ممبران نے قلات با زار کاتفصیلی دورہ کیا۔تحصیلدار قلات حاجی عبدالغفار لہڑی نے قلات بازار کادورہ کیا۔گرانفروشی اور صفائی سھترائی کا خیال نہ رکھنے پر متعدد دکاندار جرمانے دکانوں کو سیل کردیاگیاڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمدلاسی کے احکامات پر پرائس کنٹرول کمیٹی نے قصائیوں، پھل و سبزی فروشوں، دودھ فروشوں اور نانبائیوں کی دکانوں اور ہوٹلوں کا معائنہ کیا۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، معیار اور صفائی کی صورتحال کا بغور جائزہ لیا گیا۔ دکانداروں کو سختی سے ہدایت دی گئی کہ وہ سرکاری نرخ نامے کی سختی سے پابندی کریں۔گرانفروشی اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کسی صورت قبول نہیں۔
Comments are closed.