ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی کے ہدایت کے مطابق ڈی۔ ایچ، او خضدار ڈرگ انسپکٹر اور انتظامیہ کی نگرانی میں کاروائی کی گئی

16

خضدار 22 جولائی ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی کے حکم پر ڈی، ایچ، او اور ڈرگ انسپکٹر کی فوری کاروائی خضدار کے ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی کے ہدایت کے مطابق ڈی۔ ایچ، او خضدار ڈرگ انسپکٹر اور انتظامیہ کی نگرانی میں کاروائی کی گئی جس میں خضدار و گردونواح کے میڈیکل اسٹورز پر اچانک چھاپہ ماری گئی اور اس کاروائی میں چند میڈیکل اسٹورز سے نشہ وار ادویات برآمد کی گئی اور میڈیکل اسٹورز پر کلینک کرنے والے نان کوالیفائد ٹریننگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی گئی جن کو سختی سے ہدایت کرنے کے بعد بغیر لائسنز والے کلینکس کو سیل کردیا گیا۔ یاد رہے ہیں معائنہ کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ شہریوں کو معیاری ادویات فراہم کی جائیں اور ان کی صحت سے سمجھوتہ نہ کیا جائے ڈرگ انسپکٹر نے مزید کہا کہ اگر کسی اسٹور کی خلاف ورزی کی اطلاع ملی تو ان کے خلاف سخت سے سخت فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments are closed.