چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جناب جسٹس روزی خان بڑیچ نے مارگٹ ڈیگاری کے مقام پر پسند کی شادی و نکاح کرنے پر ایک جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیا

16

کوئٹہ21جولائی :۔ عدالت عالیہ بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق محترم چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جناب جسٹس روزی خان بڑیچ نے پرنٹ و سوشل میڈیا پر شائع شدہ خبر و ویڈیو جس میں مارگٹ ڈیگاری کے مقام پر پسند کی شادی و نکاح کرنے پر ایک جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پولیس بلوچستان کو عدالت عالیہ میں 22 جولائی 2025 بروز منگل کو طلب کر لیاہے۔

Comments are closed.