ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا

15

کوئٹہ 21 جولائی:۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ، ڈی ایچ او کوئٹہ، ڈپٹی ڈی ایچ او، ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر، ایم ایس مفتی محمود اسپتال اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں گذشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی، جس میں طبی مراکز کی صورتحال، سروسز کی فراہمی اور غیر حاضر عملے کے بارے میں تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران غیر حاضر اسٹاف اور ان کے خلاف تجویز کردہ کارروائی کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے غیر حاضری پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر رہنے والے اسٹاف کے لیے کوئی گنجائش نہیں۔ ایسے عناصر کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لا کر رپورٹ حکامِ بالا کو ارسال کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Comments are closed.