علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق پیر اور منگل کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔

15

کوئٹہ21جولائی :۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق پیر اور منگل کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔ تاہم زیارت، ڑوب، ہرنائی، موسیٰ خیل، لورالائی، اوستہ محمد، قلات، خضدار،آواران، حب، لسبیلہ، قلعہ سیف اللہ اور مستونگ میں آندھی کا امکان ہے جبکہ چاغی، واشک اور پنجگور میں دن کا درجہ حرارت انتہائی گرم رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خضدار میں 13.9 ملی میٹر، کوئٹہ سریاب میں 6.7 ملی میٹرشیخ ماندہ، بریوری اورسمنگلی میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح سبی میں 1.0 ملی میٹر جبکہ پشین اور زیارت میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 45.5 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Comments are closed.