وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سر فراز بگٹی کی قیادت میں صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ اور تجارتی سرگرمیوں کی ترویج کے لیے سنجیدہ اور موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ
کوئٹہ 21 جون:۔:بلوچستان سرمایہ کاری بورڈکے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سر فراز بگٹی کی قیادت میں صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ اور تجارتی سرگرمیوں کی ترویج کے لیے سنجیدہ اور موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ایک پریس ریلیزمیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں موجود قدرتی وسائل، جغرافیائی اہمیت، اور نوجوان افرادی قوت صوبے کو سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش بناتے ہیں۔بلال خان کاکڑ کا کہنا تھا کہ بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (BBOIT) صوبے میں مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ایک فعال ادارے کے طور پر کام کر رہا ہے۔ ہم نہ صرف سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہے ہیں بلکہ پالیسی سطح پر بھی اصلاحات کی جا رہی ہیں تاکہ ایک سازگار اور محفوظ سرمایہ کاری ماحول پیدا کیا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ BBOIT بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے ساتھ روابط استوار کر رہا ہے، سرمایہ کاری کانفرنسز اور بزنس فورمز کے ذریعے بلوچستان کے مواقع کو دنیا کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے۔بلوچستان کا روشن مستقبل سرمایہ کاری سے وابستہ ہے اور حکومت اس شعبے کو ترقی دینے کے لیے پرعزم ہے، انہوں نے نجی شعبے، سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں سے اپیل کی کہ وہ بلوچستان میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور صوبے کی سماجی و معاشی ترقی میں کردار ادا کریں۔
Comments are closed.