ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن نے گوادر یونیورسٹی کے شعبہ مینجمنٹ سائنسز سے تعلق رکھنے والی طالبہ امینہ گل کو “پنک اسکوٹی” کی چابی باقاعدہ طور پر حوالے کی

16

گوادر21جولائی:۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن نے گوادر یونیورسٹی کے شعبہ مینجمنٹ سائنسز سے تعلق رکھنے والی طالبہ امینہ گل کو “پنک اسکوٹی” کی چابی باقاعدہ طور پر حوالے کی۔یہ اقدام ا±س وعدے کی تکمیل ہے جو حالیہ دنوں گوادر یونیورسٹی میں منعقدہ ایک پروقار “کھلی کچہری” کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان نے کیا تھا۔ اس کھلی کچہری میں سول و عسکری قیادت بھی شریک تھی۔ اس موقع پر طالبہ امینہ گل نے وزیراعلیٰ سے سوال کیا تھا کہ جیسے کوئٹہ میں طالبات کو پنک اسکوٹیز فراہم کی گئی ہیں، کیا گوادر کی طالبات کو بھی اسی سہولت سے فائدہ دیا جا سکتا ہے؟ طالبہ نے یہ بھی واضح کیا کہ گوادر میں طالبات کو ٹرانسپورٹ کے شدید مسائل کا سامنا ہے۔جواباً وزیراعلیٰ نے دریافت کیا، “کیا آپ اسکوٹی چلا سکتی ہیں؟” جس پر طالبہ نے پر اعتماد انداز میں جواب دیا: “جی ہاں!”اسی لمحے وزیراعلیٰ نے اعلان کیا: “آپ کو پنک اسکوٹی دی جا رہی ہے۔”وزیراعلیٰ نے طالبہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بلوچستان کی تمام بچیوں کے لیے ایک عملی مثال اور باعثِ ترغیب (موٹیویشن) ہیں۔یہ اقدام نہ صرف طالبات کے لیے سفری سہولتوں کی فراہمی کی جانب ایک اہم قدم ہے بلکہ خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

Comments are closed.