سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر اورنگزیب خلیل نے گورنمنٹ ہائی سکول الپوری کے پلے گراؤنڈ میں شہید کفایت اللہ سپورٹس کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار افتتاح کیا

17

شانگلہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر اورنگزیب خلیل نے گورنمنٹ ہائی سکول الپوری کے پلے گراؤنڈ میں شہید کفایت اللہ سپورٹس کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار افتتاح کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سابقہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سعید الحسین، شہید کفایت اللہ کے بھائی سید قمر، ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول الپوری اور شہید کفایت اللہ کے صاحبزادے عاکف بھی موجود تھے۔ ان معزز شخصیات نے مشترکہ طور پر فیتہ کاٹ کر ٹورنامنٹ کا باضابطہ آغاز کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی ای او اورنگزیب خلیل نے کہا کہ کھیل صرف تفریح نہیں بلکہ کردار سازی، برداشت، ٹیم ورک اور سپورٹس مین سپرٹ کو فروغ دینے کا ذریعہ ہیں۔ انھوں نے شہید کفایت اللہ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ ایک قابل، فرض شناس، اور محنتی استاد تھے جنہوں نے محکمہ تعلیم اور کھیلوں میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔انھوں نے نوجوان کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ میدان میں شہید کفایت اللہ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ایمانداری، دیانت اور لگن کو اپنا شعاربنائیں۔سپورٹس مین سپرٹ کو اپنائیں۔ انھوں نے کہا کہ آج جب ہم کفایت اللہ شہید کے نام سے منسوب اس ٹورنامنٹ کا آغاز کر رہے ہیں، تو میں تمام کھلاڑیوں اور طلبہ سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ کھیل صرف جیتنے کا نام نہیں، بلکہ ہار کو بھی خندہ پیشانی سے قبول کرنے کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔اسے“سپورٹس مین سپرٹ”کہتے ہیں،یعنی ایک ایسا جذبہ جس میں مخالف کو عزت دینا، اپنے اندر برداشت، محنت اور ایمانداری کو فروغ دینا شامل ہے۔انھوں نے کہا کہ کھیل انسان کو صرف جسمانی طور پر نہیں بلکہ ذہنی اور اخلاقی طور پر بھی مضبوط بناتا ہے۔ یہ ہمیں ٹیم ورک، لیڈرشپ، اور زندگی کے نشیب و فراز سے لڑنے کا سلیقہ سکھاتا ہے۔ میں اپنے تمام نوجوان کھلاڑیوں کو یہی کہنا چاہتا ہوں کہ شہید کفایت اللہ کی طرح بننے کی کوشش کرو۔ علم کے ساتھ کھیل کو بھی اپنی زندگی کا حصہ بناؤ۔میدان میں جیتنے کی لگن کے ساتھ اخلاق اور کردار کا علمبردار بنو۔۔

Comments are closed.