وزیر امور منگلا ڈیم و منگلا ڈیم ہاوسنگ اتھارٹی چوہدری قاسم مجید کے ہمرا و دیگر نے اپنے کنبے قبیلے سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا حتمی فیصلہ کرلیا
میرپور (پی آ ئی ڈی) 19جولائی 2025ء
وزیر امور منگلا ڈیم و منگلا ڈیم ہاوسنگ اتھارٹی چوہدری قاسم مجید کے ہمراہ ممبر سی ای سی چوہدری محمود احمد قاضی،ضلعی صدر پی پی پی یاسر ممتاز چوہدری،چیئرمین ایم سی چکسواری چوہدری نعیم روپیال، چیئرمین یو سی پنڈ خورد چوہدری اسرار خالق،چوہدری سفیان ایوب مواہ بن موہڑہ ٹھیکیدار چوہدری محمد عجائب کے گھر آمد،سابق چیئرمین زکواۃ و عشر ٹھیکیدار چوہدری محمد صابر، چوہدری محمد رشید، چوہدری محمد مقبول،چوہدری محمد فرید، چوہدری محمد رقیب، لالہ ارشد، محمد شاکر، چوہدری ساجد حسین و دیگر نے اپنے کنبے قبیلے سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا حتمی فیصلہ کرلیا۔جس کا باضابطہ اعلان چند روز میں ایک بڑے شمولیتی پروگرام میں ہوگا۔وزیر حکومت چوہدری قاسم مجید نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتروں گا۔پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اپنے کارکنوں کے حقوق کا دفاع کیا ہے۔حلقہ چکسواری کی تعمیر وترقی اور لوگوں میں باہمی اتحاد واتفاق قائم رکھنا میری سیاست کی ترجیحات ہیں۔میری کوشش ہوگی کہ حلقہ کے تمام لوگوں کو ساتھ لیکر چلوں اور ان کے مسائل بھی حل ہوں۔ اس موقع پر ممبر ایم سی اسلام گڑھ چوہدری طالب حسین، چوہدری غلام فرید، چوہدری اسلم، چوہدری سجاول، چوہدری رزاق، چوہدری محمد طارق ناہیک، چوہدری ظفر اقبال چوہدری سلیم، چوہدری اشفاق، چوہدری طاہر نذیر دیگر بھی موجود تھے۔ آخر میں مہمانوں کی تواضع بھی کی گی اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔
Comments are closed.