ضلع بھمبر میں بھی یوم الحاق پاکستان کے موقع پر ہاتھی گیٹ کے مقام ریلی،مرکزی تقریب و دعا کا اہتمام کیاگیا،پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے

18

ضلع بھمبر میں بھی یوم الحاق پاکستان کے موقع پر ہاتھی گیٹ کے مقام ریلی،مرکزی تقریب و دعا کا اہتمام کیاگیا،پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم بند کرنے اور آزادی کشمیر کا مطالبہ کیاگیا۔شرکاء نے بھارتی دہشتگردی وزیراعظم نریندرمودی کے خلاف نعرے بازی کی
یوم الحاق پرسول سوسائٹی صحافیوں ضلعی افسران و دیگر تمام مکاتب فکر سےشرکاء نے بینرزاٹھا کر مرکزی ریلی و اجتماع میں،فضا پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔۔پاکستان کی سلامتی,ریاست کی خوشحالی,شہداء کے درجات بلندی کی خصوصی دعا کی گئی
مقررین نے کہاکہ مرحوم حریت لیڈرسید علی گیلانی کے قول کو دہراتےہیں کہ “ہم پاکستانی ہیں،پاکستان ہمارا ہے”
مقررین نے تاریخی پس منظربیان کیا اور کہاکہ مقبوضہ کشمیرکے مسلمانوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں،آج بھی مقبوضہ کشمیرکے عوام کی ہاتھ پر گھڑی میں وقت پاکستانی گھڑیوں کے ساتھ ہے،19جولائی 1947 کو سری نگر میں کشمیریوں نے پاکستان کے ساتھ جینے مرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے قرارداد منظور کی تھی،مظاہرین نےمظلوم کشمیریوں پربھارتی ظلم کی داستان بیان کی ،لاکھوں شہداء کشمیریوں کا ذکرکیا گیا۔بھارت کے مظالم بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔گمنام قبروں پر عالمی برداری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاگیا اختتام میں پاکستان کی سلامتی,ریاستی خوشحالی,شہداءکی درجات بلندی,مقبوضہ کشمیرکی آزادی ،عالم اسلام،پاکستںان مسلمانوں سمیت انسانیت بھر کے لئے دعا کرائی۔جملہ مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے نے ریلی و اجتماع میں شرکت کی،ریلی میں تمام محکمہ جات سے افسران و اہلکاران شریک ہوئے۔

Comments are closed.