کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویژن کے چاروں اضلاع میں حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا
کوئٹہ 18 جولائی۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویژن کے چاروں اضلاع کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ اور چمن میں حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر انعام الحق ،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہر اللہ بادینی کے علاو¿ہ یونیسیف ،این اسٹاپ،ڈبلیو ایچ او،صوبائی ای پی آئی کے ارکان کے علاو¿ہ پیشین ،قلعہ عبداللہ اور چمن سے متعلقہ حکام آن لائن موجود تھے۔اجلاس کو ڈی ایچ اوز کی جانب سے کوئٹہ ڈویژن کے چاروں اضلاع کی حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کے بارے میں گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی، جس میں حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کے تحت حاصل کی گئی پیش رفت اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کارکردگی کو مجموعی طور پر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اس میں مزید بہتری کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب خان کاکڑ نے اجلاس کے دوران اس بات پر زور دیا کہ حفاظتی ٹیکہ جات مہم کو مو¿ثر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے لیڈی ہیلتھ ورکرز (ایل ایچ ویز) کے کردار کو مزید فعال بنایا جائے۔انہوں نے کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ اور چمن کے دیہی و شہری علاقوں میں ایل ایچ ویز کی شمولیت کو ناگزیر قرار دیا تاکہ بچوں کو بروقت اور مکمل حفاظتی ٹیکہ جات فراہم کیے جا سکیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ماہ باقاعدگی سے میٹنگز منعقد کی جائیں، تاکہ مانیٹرنگ اور جائزہ کا عمل موثر انداز میں جاری رہے۔اجلاس کے اختتام پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا اور حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کی کامیابی کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔



