بلوچستان
حال ہی میں تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر سعد کلیم ظفر نے سب ڈویژن گوادر میں اپنے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا
گوادر18جولائی :۔ حال ہی میں تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر سعد کلیم ظفر نے سب ڈویژن گوادر میں اپنے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر سابق اسسٹنٹ کمشنر گوادر میر جواد احمد زہری نے نئے افسر کا دفتر میں پرتپاک استقبال کیا اور انہیں رسمی طور پر کرسی پر بٹھا کر خوش آمدید کہا۔میر جواد احمد زہری نے اپنے جانشین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئے اسسٹنٹ کمشنر بھی اپنے پیش رو کی طرح دیانتداری، فرض شناسی اور عوامی خدمت کو مقدم رکھتے ہوئے فرائض منصبی بخوبی انجام دیں گے۔شہری حلقوں نے بھی نئے اسسٹنٹ کمشنر کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ گوادر کے عوامی مسائل کے حل میں فعال کردار ادا کریں گے۔


