بلوچستان

صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹو بلوچستان محسن حب میر علی حسن زہری کی خصوصی کاوشوں کے باعث متاثرہ مین لائن کے 14 گرے ہوئے بجلی کے پول کی مرمت و بحالی کا کام تیزی سے شروع کردیا گیا

دریجی17جولائی:۔ صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹو بلوچستان محسن حب میر علی حسن زہری کی خصوصی کاوشوں اور چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل حب جاوید جمالی کی بروقت درخواست پر دریجی میں حالیہ طوفانی بارشوں کے باعث متاثرہ مین لائن کے 14 گرے ہوئے بجلی کے پول کی مرمت و بحالی کا کام تیزی سے شروع کردیا گیا ہیسرکاری ذرائع کے مطابق چیف آفیسر کیسکو نیصوباء وزیر کے ٹیلی فونک رابطے کے بعد صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے عملے کو ہدایت دی ہے کہ بارشوں سے متاثرہ تحصیل دریجی کے تمام پول جلد از جلد دوبارہ نصب کیے جائیں تاکہ عوام کو بجلی کی سہولت دوبارہ مہیا کی جا سکے۔ کیسکو عملہ کی جانب سے مرمتی کام دن رات جاری ہے۔ عوامی حلقوں نے صوبائی وزیر میر علی حسن زہری کی بروقت کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی قیادت ہی عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرتی ہے۔ حکام کے مطابق جلد ہی دریجی میں بجلی کی مکمل بحالی متوقع ہے۔ عوام نے چیف آفیسر کیسکو کا بھی شکریہ ادا کیا کہ فوری عملہ روانہ کر کے بجلی بحالی کے لیے کام کا آغاز کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button