پاکستانتازہ ترین

ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ضلع گلگت اشتیاق احمد نے جماعت نہم اور دہم کے سالانہ نتائج میں بہترین کارکردگی دکھانے والے تین ہیڈ مامسٹرز اور جماعت نہم و دہم کے تین تین طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائ کےلئے تعریفی اسناد اور نقد کیش کا اعلان کر دیا

ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ضلع گلگت اشتیاق احمد نے جماعت نہم اور دہم کے سالانہ نتائج میں بہترین کارکردگی دکھانے والے تین ہیڈ مامسٹرز اور جماعت نہم و دہم کے تین تین طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائ کےلئے تعریفی اسناد اور نقد کیش کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے بہترین نتائج آنے پر تمام سکول لیڈرز ، ٹیچرز ، طلباء و طالبات اور والدین کو بھی مبارکباد پیش کی۔ اسکے ساتھ بہترین کارکردگی دکھانے والے تین ہیڈماسٹروں کو بالترتیب 20،000، 15000 اور 10،000 نقد کیش کیساتھ تعریفی سند کا اعلان کر دیا۔ اور بہترین کار کردگی دکھانے جماعت نہم و دہم کے تین تین طلباء یا طالبات کے لئے بالترتیب 10،000، 7،000 اور 5،000 نقد کیش کیساتھ تعریفی اسناد کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے مذید کہا کہ ہم صرف سزا پہ نہیں بلکہ جزا پہ بھی یقین رکھتے ہیں اور انشاءاللہ دو، تین سال کے اندر بہترین دفتری ٹیم، ہیڈماسٹر صاحبان اور اساتذہ کرام کے تعاون سے ضلع گلگت کے نظام تعلیم کو معیار کے لحاظ سے پاکستان کے کسی بھی ضلع کے مقابلے میں لا کھڑا کردیں گے۔ انہوں نے مذید کہا کہ گرمائی تعطیلات کے بعد ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کر کے ہیڈ ماسٹر صاحبان/ صاحبات اور طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائ کی جائیگی۔ انہوں نے ان طلباء اور ہیڈماسٹر ز اور ٹیچرز کی بھی حوصلہ افزائ کی جن کی کار کردگی زیادہ اچھی نہیں رہی اور انہیں نصیحت کی کہ مذید محنت کریں اور اپنا مستقبل تابناک بنائیں۔

Related Articles

Back to top button