بارشوں کے دوران ڈپٹی سی ای اوراولپنڈی کینٹ بور ڈناصرکمال کا نالوں کا دورہ، راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں واقع بڑے نالوں کی نکاسی آب کا جائزہ لیا اورتمام افسران کو فیلڈ میں متحر ک رہنے کی ہدایات جاری کیں اس موقع پرچیف پبلک ہیلتھ آفیسر ناصر حسین نے نکاسی آب پر ڈ پٹی سی ای او کو بریفنگ دی کہ راولپنڈ ی کنٹونمنٹ بورڈکے ایریا میں نالوں کی صفائی کا کام ہنگامی بنیا دوں پر جاری ہے بھاری مشینری سے نالوں کی صفائی کاکام جلد مکمل کرلیاجائیگا نالوں کی صفائی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جارہی ڈپٹی سی ای او ناصرکمال نے نالہ لئی، ٹینچ بھاٹہ،جان کالونی،فرینڈ کالونی اور کینٹ کے دیگر علاقو ں کا دورہ کیا اور فیلڈ میں موجود عملہ کو متحرک رہنے کا حکم دیا شہریوں سے اپیل ہے کہ بارشوں کے دوران اپنے بچوں کو برساتی نالوں کے قریب جانے سے روکیں۔سی ای او سیدعلی عرفان رضوی کی ہدایات پر ڈپٹی سی ای او ناصر کمال نے نالوں کی صفائی کے کاموں کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ کیانیز کسی قسم کی ہنگامی صورتحال سے بچنے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔
Related Articles
مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی شہادت کو 12 برس بیت گئے ،قاتلوں کا سْراغ نہ مل سکا
December 27, 2019
2 سیاسی جماعتیں مولانا صاحب کو ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھانا چاہتی ہیں،فردوس عاشق اعوان
October 3, 2019
Check Also
Close


