ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام حکام کا اہم اجلاس
اجلاس میں BISP کوئٹہ کے نمائندے نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے مختلف پروگرامز سے آگاہ کیا جن میں بے نظیر کفالت پروگرام، بے نظیر نشوونما پروگرام، تعلیمی اسکالرشپ، سفران پروگرام اور ہنرمند پروگرام شامل ہیں۔ ان تمام پروگرامز کی موجودہ صورتحال، اہداف اور کوئٹہ میں جاری اقدامات سے متعلق مکمل معلومات فراہم کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر کو ان پروگرامز کی رجسٹریشن کے طریقہ کار، اہلیت کے تقاضوں اور عوامی آگاہی سے متعلق بھی تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ عوامی شکایات کے فوری اور مؤثر ازالے کے لیے ڈی سی آفس کوئٹہ میں ایک شکایات سیل قائم کیا جائے گا۔ اس شکایات سینٹر کے ذریعے شہریوں کی مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر اور ایمرجنسی طریقے سے حل کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے بی آئی ایس پی کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی تاکہ کوئٹہ کے مستحق شہریوں کو سہولیات بروقت فراہم کی جا سکیں۔


