ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت یونیسف، کوئٹہ کے 45 اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرز اور پی ٹی سی ایم سی کمیٹی کے اراکین کا اہم اجلاس منعقد ہوا
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت یونیسف، کوئٹہ کے 45 اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرز اور پی ٹی سی ایم سی کمیٹی کے اراکین کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد انور کاکڑ اور ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر ایجوکیشن سپورٹ پروگرام عزیز الرحمن کاکڑ نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں شہر کے 45 پرائمری، مڈل اور ہائی اسکولوں کے ہیڈز اور پی ٹی سی ایم سی کے نمائندگان شریک ہوئے۔اجلاس کا مقصد ان اسکولوں میں ضروری تعمیر و مرمت، جن میں فرنیچر، واش رومز، کلاس رومز اور دیگر سہولیات شامل ہیں، کے لیے فنڈز کی فراہمی تھا۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور عزیز الرحمن کاکڑ نے اسکولوں کی بہتری کے لیے چیکس تقسیم کیے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر نے پروگرام کی افادیت اور مقاصد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے اجلاس میں شریک اساتذہ اور کمیٹی ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے مسائل سنے اور حل کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تعلیم کے شعبے کو اپنی ترجیح بنا چکی ہے اور تعلیمی اصلاحات کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ جہاں کہیں بھی اسکولوں میں مسائل درپیش ہوں، اساتذہ یا علاقہ مکین براہ راست ان سے رابطہ کریں تاکہ فوری حل ممکن بنایا جا سکے۔



