بلوچستان

لیویز فورس خضدار کی بڑی کاروائی، ڈکیتی میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار

ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کی ہدایت پر لیویز فورس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ڈکیتی، کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم مراد خان کو گرفتار کر لیا۔یہ کاروائی لیویز سی آئی اے کی نشاندہی پر لیویز ڈسٹرکٹ انچارج خلیل احمد نوتانی لیویز لائن آفیسر نوراحمد زہری، محرر ریاض احمد اور ایس ایچ او مولہ نثارمگسی کی سربراہی میں عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 06/2024 درج ہے، جس میں زیر دفعہ 392 (ڈکیتی)، 147 ، 148، 337-H(2) اور دیگر دفعات تعزیرات پاکستان (ق د) کے تحت کاروائی کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق، گرفتار ملزم کو مزید قانونی کاروائی اور تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی نے لیویز فورس کی بروقت اور مؤثر کاروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری رہیں گی تاکہ ضلع میں امن و امان قائم رکھا جائیگا

Related Articles

Back to top button