بلوچستان

اے سی چمن عزیز اللہ کاکڑ نے اج چمن شہر کی اچانک دورے کے دوران مختلف بازاروں میں میڈیکل سٹوروں اور اشیائے خوردونوش کی دکانوں میں قیمتوں اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا

اے سی چمن عزیز اللہ کاکڑ نے اج چمن شہر کی اچانک دورے کے دوران مختلف بازاروں میں میڈیکل سٹوروں اور اشیائے خوردونوش کی دکانوں میں قیمتوں اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اس دوران انہوں نے میڈیکل سٹوروں میں کولڈ سٹوریج ممنوع اور زائد المیعاد ادویات کا تفصیلی جائزہ لیا اور جنرل سٹورز میں اٹا گھی مصالح جات اور دیگر چیزوں کی کی قیمتیں ایکسپائری ڈیٹ وزن صفائی ستھرائی اور دکانوں میں سرکاری نرخ نامے کا جائزہ لیا انہوں نے نانبائیوں اور قصائیوں کی دکانوں میں روٹی اور گوشت کی معیار صفائی ستھرائی وزن اور قیمتوں کا بھی جائزہ لیا اس دوران انہوں نے دکانداروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دکانوں میں زائد المیاد اشیاء کی خرید و فروخت صفائی ستھرائی اور ایس او پیز پر عمل درامد نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ عوام کی تمام سہولیات کا خیال رکھنا اور عوام کو تمام معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی اور مضرصحت اشیاء کی روکھ تھام کو یقینی بنانا انتظامیہ کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے لہذا تمام دکاندار اپنے دکانوں میں معیاری اور صحت بخش سامان کی مناسب داموں پر خرید و فرخت کو یقینی بنائیں تاکہ ہم ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل میں سرخرو ہوں اس دورے کے دوران اے سی چمن کیساتھ ڈی ایچ او چمن ڈرگ انسپکٹر چمن اور لیویز فورس کے آفیسرز بھی موجود تھے

Related Articles

Back to top button