بلوچستان
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چمن فداء بلوچ کی زیر صدارت لوکل کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں لوکل کمیٹی کے تمام ممبران اور متعلقہ آفیسرز شریک تھے
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چمن فداء بلوچ کی زیر صدارت لوکل کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں لوکل کمیٹی کے تمام ممبران اور متعلقہ آفیسرز شریک تھے اجلاس میں چمن شہر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے لوکل سرٹیفکیٹس پر کمیٹی ممبران کی موجودگی میں جانچ پڑتال کے بعد باقاعدہ دستخط کیے گئے۔ اجلاس میں بات چیت کرتے ہوئے اے ڈی سی چمن نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد شفافیت، میرٹ اور قانونی تقاضوں کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنانا ہےاس موقع پر اے ڈی سی چمن نے آفیسران اور لوکل کمیٹی کے ممبران کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ لوکل سرٹیفکیٹ کی قواعد و ضوابط اور شرائط پر مکمل اترنے والے شہریوں کی کاغذات کو جلد سے جلد کمیٹی میں پیش کیے جائیں تاکہ عوام کی جائز کاموں کو بروقت نمٹایا جائے



