• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور صوبائی وزیر جیل خانہ جات علی حسن زرداری کی خصوصی ہدایات پر محکمہ صحت شہید بینظیرآباد کی جانب سے ڈسٹرکٹ جیل شہید بینظیرآباد میں قیدیوں کے لیے ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

web desk by web desk
July 16, 2025
in پاکستان, تازہ ترین
0

سکرنڈ(رپورٹ راج کماراوڈ)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور صوبائی وزیر جیل خانہ جات علی حسن زرداری کی خصوصی ہدایات پر محکمہ صحت شہید بینظیرآباد کی جانب سے ڈسٹرکٹ جیل شہید بینظیرآباد میں قیدیوں کے لیے ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں نے قیدیوں کا معائنہ کیا اور مختلف بیماریوں کی تشخیص کی، ساتھ ہی انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ شہید بینظیرآباد، خان محمد زرداری نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسداللہ ڈاھری کے ہمراہ جیل میں قائم کیمپ کا دورہ کیا۔ ریجنل ڈائریکٹر خان محمد زرداری نے قیدیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزراء کی ہدایات پر قیدیوں کو مفت علاج و معالجے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے یہ میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے، تاکہ انہیں ایک ہی جگہ پر تمام طبی سہولیات میسر ہوسکیں اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ کو محکمہ صحت کے افسران نے آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ صوبائی وزراء کی ہدایات اور جیل انتظامیہ کے تعاون سے ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے، جس میں قیدیوں کے ملیریا، ہیپاٹائٹس، بلڈ پریشر، الٹراساؤنڈ سمیت دیگر بیماریوں کے مفت ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں اور ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ غلام رسول مشوری نے بتایا کہ اس وقت مختلف مقدمات میں 387 قیدی جیل میں موجود ہیں، اور صوبائی وزراء کی ہدایت پر ان کے لیے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

Previous Post

ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی نے کہا ہے کہ ضلع میں مخدوش اور خطرناک عمارتوں کی نشاندہی کی جائے

Next Post

سندھ کلچرل فورم کے بانی چیئرمین صادق لاکو اور دیگر نے حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزار پر ڈکیتی کے واقعے کی شدید مذمت کی

Next Post

سندھ کلچرل فورم کے بانی چیئرمین صادق لاکو اور دیگر نے حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزار پر ڈکیتی کے واقعے کی شدید مذمت کی

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.