پاکستانتازہ ترین

ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی نے کہا ہے کہ ضلع میں مخدوش اور خطرناک عمارتوں کی نشاندہی کی جائے

سکرنڈ(رپورٹ راج کماراوڈ) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی نے کہا ہے کہ ضلع میں مخدوش اور خطرناک عمارتوں کی نشاندہی کی جائے وہ ضلع میں مخدوش اور خطرناک قرار دی گئی عمارتوں کی نشاندہی کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے اجلاس میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کے علاوہ ایگزیکٹو انجینئر پروانشل بلڈنگ اور ڈائریکٹر انفارمیشن محمد موسیٰ گوندل نے شرکت کی اس موقع پر اجلاس کو آگاہی دیتے ہوئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران نے بتایا کہ ضلع میں 15 کے قریب عمارتیں مخدوش ہیں جن کے خلاف کاروائی کے لیے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیکنیکل کمیٹی کو تفصیلات فراہم کی گئی ہے ٹیکنیکل کمیٹی عمارتوں کا معائنہ کریگی جس کے بعد خطرناک عمارتوں کو خالی کرانے اور گرانے کا کام شروع کیا جائے گا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی متعلقہ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ ضلع بھر میں مخدوش عمارتوں کا سروے کرکے رپورٹ دیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے محلوں میں موجود مخدوش عمارتوں کی نشاندہی کریں اور ایسی عمارتوں کی نشاندہی کے لیے ڈپٹی کمشنر آفیس کے فون نمبر 0244930336 پر اطلاع دیں۔

Related Articles

Back to top button