پاکستانتازہ ترین

ریجنل الیکشن کمشنر شہید بینظیرآباد محمد یوسف صدیقی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کا ایک اجلاس

سکرنڈ (رپورٹ راج کماراوڈ)ریجنل الیکشن کمشنر شہید بینظیرآباد محمد یوسف صدیقی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کا ایک اجلاس آج ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفیس شہید بینظیرآباد میں منعقد ہوا اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل الیکشن کمشنر محمد یوسف صدیقی نے کہا کہ ووٹ رجسٹریشن کے اندراج میں حائل رکاوٹیں دور کی جارہی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ نادرا کا سسٹم کمپیوٹرائزڈ ہونے کے بعد ایک ہی شناختی کارڈ پر مختلف جگہوں پر ووٹ کا اندراج بند ہوچکا ہے اب ایک شناختی کارڈ پر ایک ہی علاقے میں ووٹ داخل ہوگا جبکہ ووٹر لسٹ پر ووٹر کی تصاویر بھی شائع کی جارہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ شناختی کارڈ اور ووٹر لسٹ میں اندراج کے لیے سماجی تنظیموں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اجلاس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شہید بینظیرآباد محمد یوسف مجیدانو نے ضلع الیکشن کمشنر آفیس کی جانب سے ووٹ کے اندراج، رجسٹریشن کے متعلق آگاہی سیمینارز کے متعلق آگاہی دی اجلاس میں نادرا کے زونل انچارج رفیق احمد بلر نے بتایا کہ مخصوص علاقوں میں نادرا کے دفاتر رات 10 بجے تک کھلے ہیں شہری اپنے قومی شناختی کارڈ بنوا سکتے ہیں اجلاس میں ڈائریکٹر انفارمیشن محمد موسیٰ گوندل، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد سلیم بھٹی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد آصف خٹک، جاوید احمد ملاح، عبیداللہ ماچھی اور دیگر ممبران نے ووٹ کی رجسٹریشن اور قومی شناختی کارڈ کے حوالے سے اپنی تجاویز دیں۔

Related Articles

Back to top button