پاکستانتازہ ترین

سندھ کلچرل فورم کے بانی چیئرمین صادق لاکو اور دیگر نے حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزار پر ڈکیتی کے واقعے کی شدید مذمت کی

سکرنڈ (رپورٹ راج کمار اوڈ) سندھ کلچرل فورم کے بانی چیئرمین صادق لاکو، وائس چیئرمین محمد شریف جاکہرو، جنرل سیکریٹری سارنگ ملاح، سلطان قادر تھہیم، ظہیر سمون، مورو میر بحر، خالد کیریو اور دیگر نے حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزار پر ڈکیتی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مذہبی اسکالر مولانا جابر عالم  پر ڈکیتی کی شدید مذمت کی ہے۔ نوری آباد کے قریب کہا کہ سندھ حکومت کی وزارت داخلہ سندھ میں امن و امان قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ سندھ میں رہنے والے کوئی بھی تاجر یا لوگ خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتے، اس حد تک کہ مولانا محمد عالم جٹ جیسا عظیم اور غیر متنازعہ عالم بھی محفوظ نہیں ہے، جو کہ بہت سنگین صورتحال ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ، چیف سیکریٹری سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ ایس ایس پی جامشورو کو حکم دیں کہ سائیں مولوی محمد عالم جٹ نعیمی کو لوٹنے والے درندہ صفت ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے لوٹی گئی رقم اور دیگر سامان واپس دلایا جائے اور سندھ حکومت کو ہر قسم کی کرپشن سے پاک کرنے کا حکم دیا جائے۔ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے۔

Related Articles

Back to top button